13 اکتوبر 2012 - 20:30

عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے اپنے ملک کی خارجہ پالیسی کو آزادانہ قرار دیا ہے ۔

ابنا: نوری مالکی نے کل روس کے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک کو روس سے ہتھیار خریدنے کے سلسلے میں امریکہ سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ نوری مالکی نے مزید کہا کہ ان کے ملک کی خارجہ پالیسی آزاد ہے اور ان کا ملک ہتھیار خریدنے ، تیل فروخت کرنے اور دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے کے سلسلے میں صرف اپنے مفادات اور ضروریات کی بنیاد پر فیصلے کرتا ہے ۔واضح رہے کہ عراق اور روس نے رواں سال کے دوران چار ارب بیس کروڑ مالیت کے اسلحے کے معاہدے پر دستخط کۓ ہیں ۔ عراقی حکومت نے اپنی فوج کو مسلح کرنے کے لۓ متعدد ممالک کے ساتھ معاہدے کۓ ہیں۔

.....

/169